Home Urdu News امریکہ کی پاکستان پر پابندیاں شروع، پینٹاگون نے بھی دھمکی دے دی

امریکہ کی پاکستان پر پابندیاں شروع، پینٹاگون نے بھی دھمکی دے دی

235
0

امریکہ نے پاکستان کی تیس کروڑ دالر کی امداد روک دی ہے- امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کوئی فیصلہ کن کاروائی نہیں کر رہا جس وجہ سے یہ امداد روکی گئی ہے- مزید کہا کہ اگر پاکستان اپنا رویہ بدل لے اور دہشتگردوں کے خلاف ہمارا ساتھ دے تو ہی وہ اس امداد کو حاصل کر سکتا ہے- اس کے ساتھ ہی ساتھ پاکستان کی دو بڑی کمپنوں پر پابندی بھی لگا دی گئی- پنٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف ہر ممکن کاروائی عمل میں لانے کیلئے اسلام آباد پر دباؤ ڈالتے رہیں گے- ترجمان پیٹاگون نے مزید کہا کہ یہ امداد محض دہشتگردوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے تھی مگر اب اسے کسی بہتر مقصد کیلئے استعمال کیا جائے گا- ہان اگر پاکستان اپنے رویے کو بدل لے تو انہیں یہ دوبارہ دی جا سکتی ہے- تاحال اسکی منسوخی کا نوٹیفیکیشن ستمبر کے آخر تک آنے کا امکان ہے- جس کے بعد پاکستان کو اب تک دی جانیوالی امداد میں سے کٹوتی کی کل قیمت تقریبا آٹھ سو ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here